کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کریسنٹ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر ملک روشن ضمیر انتہائی مہنتی اور خدا ترس انسان ہیں۔ جن میں یہاں کے غریب لوگوں سے محبت کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز کریسنٹ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب غریب اور بے سہارہ بچوں میں کپڑے اور روشن کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کریسنٹ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر ملک روشن ضمیر ، حاجی فاروق زرگر ، ناظر سوہن ، ڈاکٹر غلام یٰسین و دیگر افراد لوگوں کی بھلائی اور غریبوں کی مدد کیلئے بڑھ چھڑ کر حصہ لے رہے ہیں۔ جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نائب صدر انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیاز ی ، ملک روشن ضمیر اتلیرہ ، حاجی فاروق زرگر ، ڈاکٹر غلام یٰسین ، ناظر سوہن ، معظم لاشاری و دیگر نے غریب اور بے سہارہ بچوں میں کپڑوں کے سوٹ اور راشن تقسیم کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت رمضان المبارک میں اربوں روپے کی سبسڈی کے ذریعے گھی ، چینی آٹا ، دالیں ، چاول سمیت درجنوں اشیاء عوام تک پہنچانے کیلئے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کے شعبہ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل پر ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو صرف ایک لاکھ روپے کی نقد ادائیگی کے بعد دیئے جائیں گے۔ جبکہ بقیہ 7 لاکھ روپے بغیر سود کے آسان اقساط میں جمع کروانا ہونگے۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ اور عام لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ کاشتکاروں کو زرعی آلات پر بھی ٹیکسوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رکھا ہے۔ جنوبی پنجاب کیلئے بہت سے منصوبے رکھے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عید کی خریداری کے رش کے باعث شہر کی مارکیٹوں میں سکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، نائب صدر ملک قیصر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کی خرابی سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بازاروں میں عید کے رش کے باعث پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین سے اپنے مطالبہ میں کیا۔