مردان (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سارے سسٹم کو آگ لگا دیں گے اور اگر کاشغر گوادر روٹ میں خیبرپختون خوا کو شامل نہ کیا گیا تو یہ سڑک یہاں گزرنے ہی نہیں دیں گے۔
مردان میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی خیبر پختونخوا میں جلسوں پر پابندی کے خلاف پی ٹی آئی 4 دن پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کرچکی ہے۔
لیکن ہمیں مایوسی ہوئی ہے اور ابھی تک الیکشن کمیشن نے جواب نہیں دیا۔