کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 85فیصد مینڈیٹ ہے، حقوق پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے یہ بات سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ دانشمندی نہیں، اسکو پہلے اسمبلی میں چیلنج کرچکے ہیں۔
آئندہ بھی ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 85 فیصد مینڈیٹ ہے، حقوق پامل کرنے کی کوشش کی گئی تو آواز اٹھائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ عوام کی رائے سے کیا جاتا ہے۔