ریما عیدالاضحی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مل کر کام کریں گی

Reema

Reema

لاہور (جیوڈیسک) لاہور فلمسٹار ریما خان عید الاضحی کے موقع پر لاہور شہر میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کرکام کریں گی۔ اداکار ہ ریما نے یہ بات لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فلمسٹار ریما خان کا کہنا تھا کہ وہ صفائی مہم کا عملی حصہ بننے پر خوش ہیں اور چاہتی ہیں عید الاضحی کے موقع پر شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں۔فلم اسٹار کے مطابق عید قربان پر شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔