ریما مشاعرہ کی میزبان، معروف شاعر تقریب سے باہر چلے گئے

Rima

Rima

نیویارک (جیوڈیسک) اداکارہ ریما کی امریکا کی ایک تقریب میں موجودگی تلخیوں کا باعث بن جائے گی، یہ بات کسی نے سوچی بھی نہ تھی مگر ایسا ہو گیا۔ امریکا میں مل بیٹھے پاکستانی ڈاکٹرز اور اہتمام کیا گیا شاندار مشاعرے نامور شعرا کے ساتھ کئی مہمان بھی موجود تھے۔ سب ہی کچھ آرام سے جاری تھا کہ میزبان نے سیکنڈ سیشن کی نظامت کے لیے اداکار ریما کو مدعو کیا۔

بس!!! پھر کیا تھا۔ سیکڑوں فلمی گانوں کے شاعر ندا فاضلی مشاعرہ چھوڑ کر چل دئیے۔ یہ کیا ہوا، کب ہوا۔ فرسٹ سیشن کی نظامت کرنے والے رئیس وارثی بھی پیچھے پیچھے ہو لیے۔ فلم اسٹار سے مشاعرے کی نظامت کرانے پر ندا فاضلی آگ بگولا ہو گئے۔ بولے !!! فلم اسٹار سے مشاعرے کی نظامت کرانا شاعری کی بے قدری اور توہین ہے ۔اتنا کچھ ہو گیا، لیکن فلم اسٹار ریما نے اپنی تقریر جاری رکھی اور نامور شاعر سارا وقت مشاعرے سے باہر رہے۔