رنگ روڈ پشاور میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) رنگ روڈ پشاور میں تھانہ سربند کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب ایک لاش برآمد ہوئی۔

لاش نامعلوم شخص کی ہے۔ جس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردیا ہے اور لواحقین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔