کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ این اے 215 سے نواب وسان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے اور سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دینے پر سید غوث علی شاہ اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے سید غوث علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو قوم اور اپنے حلقے کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔