ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں تین دن سے جاری، راک ان ریو میوزک میلے کا پہلا مرحلہ، ختم ہو گیا۔ اس میلے میں اس بار بیونسے نوولز، ایلیشیا کیز اور جسٹسن ٹمبر لیک سمیت دنیا کے کئی معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
پہلے تین دنوں میں تقریبا چھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس میلے کا دوسرا حصہ 19 سے 22 ستمبر کو ہو گا۔ اس کے لیے بھی تمام ٹکٹ بک چکے ہیں۔ راک ان ریو کا میلہ، 1985 سے سجایا جا رہا ہے۔