ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) 26 سالہ دلیلہ محمد امریکہ کہ 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ انہوں نے شروع سے آخر تک آگے رہ کر 53.13 سیکنڈ کا وقت لے کر حد کو پار کرکے کارنامہ انجام دیا۔
بارش کے دوران انہوں نے پہلی رکاوٹ سب سے پہلے پار کی اور پھر آگے ہی نکلتی چلی گئیں۔ انہوں نے 0.42 سیکنڈ کے فرق سے یہ ریس جیتی۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی حقیقت خواب سے بھی بڑھ کر خوشگوار ہے۔
اب میرے نام کے آگے بھی اولمپک چیمپئن لکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ دلیلہ محمد 2013ء کی عالمی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آئی تھیں۔