نیویارک (جیوڈیسک) امریکی وفاقی جج نے 2002 میں ہونے والے مسلم کش فسادات پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قانونی دعویٰ خارج کر دیا ہے اور اب انہیں امریکہ میں مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
نیویارک کے ڈسٹرکٹ جج انالیسا ٹورس نے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سربراہ حکومت کے طور پر مودی کو استثنیٰ دیدیا ہے۔ مودی کے خلاف یہ دعویٰ انسانی حقوق کے گروپ نے ستمبر میں دائر کیا تھا۔