لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پمز ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد نواز کی شہادت کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔
امام بارگاہوں پر دہشت گردانہ حملے اور مخصوص طبقے کے اہم افرادکی ٹارگٹ کلنگ ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہے ۔شرمندگی کی بات ہے کہ شفا دینے والے ہاتھ اپنے تحفظ کیلئے اسلحہ مانگ رہے ہیں۔