ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کے شو مین راج کپور کے دوسرے بیٹے اور بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رشی کپور آج اپنی 61 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ممبئی رشی کپور معروف اداکار اور شومین راج کپور کے دوسرے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 1970 میں اپنے والد کی فلم ”میرا نام جوکر” میں چائلڈ سٹار کے طور پر کام کیا۔ رشی کپور کو شہرت فلم “بوبی” سے ملی۔
رشی کپور کی سدا بہار فلموں میں بوبی، امر اکبر انتھونی، نگینہ، حنا، چاندنی، دیوانہ اور بول رادھا بول شامل ہیں۔ رشی بنیادی طور پر رومانٹک ہیرو کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں رشی نے نیگیٹو رول بھی کئے ہیں۔ رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں اورنگزیب، ڈی ڈے اور چشم بد دور میں بھی رشی کپور کے کردار کو بے حد سراہا گیا۔ نئی فلم میں وہ اپنی بیوی نیتو سنگھ اور بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔