نیلوفر کا خطرہ، ماہی گیروں کو کشتیاں پانی میں نہ لے جانے کی ہدایات

Fishermen

Fishermen

بدین (جیوڈیسک) سمندری طوفان نیلوفر کی آمد اور شدت کے پیش نظر بدین اور ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو الرٹ اور کھلے سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ بدین کے ماہی گیروں کا کہنا ہے۔

کہ ان کی 30سے زائد کشتیاں کھلے سمندر میں ہیں سمندری طوفان نیلو فر کی پیش گوئی کے بعد بدین کے ساحلی علاقوں میں بھی شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ ساحلی پٹی کے اہم مقام زیرو پوانٹ سمیت متعدد علاقوں کے ماہی گیروں کا کہنا ہے۔

کہ انتظامیہ کی جانب سے سمندری طوفان سے متعلق آگاہی اور ہنگامی صورتحال میں محفوظ علاقوں کی جانب منتقلی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ہماری 30 سے زائد کشتیاں کھلےسمندر میں ہیں جن پر موجود دوسو سے زائد افراد کو طوفان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں بھی الرٹ جاری کرنے کے بعد ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلی کے شکار پر نہ جانےکی ہدایت جاری کردی گئی ہےاور انہیں روز تک کھلے سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ پہلے سے سمندر میں موجود لانچوں کی واپسی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔