میری جان کو خطرہ، کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے، اس لئے پاکستان آمد سے قبل ایڈوانس ایف آئی آر درج کروا کر آ رہا ہوں۔

اگر مجھے یا میری قیادت کے کسی بھی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، خواجہ آصف اور پرویز رشید ہونگے۔

مجھے پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نقصان کی ذمہ دار بھی حکومت ہوگی۔ تمام نتائج کو بھگتنا پھر حکومت کے سر ہو گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکمران دہشتگردوں کے حقیقی سربراہ ہیں۔ دہشتگردوں کے کچھ گروہ حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔ یہ جس وقت جہاں چاہیں دہشتگردی کروا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میری آمد 23 جون کو اسلام آباد ائر پورٹ پر ہو گی۔ فوج کو بتا رہا ہوں کہ ہمیں حکمرانوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے اس لئے پاک فوج ائر پورٹ کی سیکیورٹی اپنے ہاتھ میں لے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آئین پر یقین رکھتا ہوں لیکن موجودہ نظام کیخلاف ہوں۔ پاکستان کے مسائل کا حل انتخابات نہیں بلکہ انقلاب ہے۔