خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 46 برس کے ہو گئے

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) خطروں کے کھلاڑی بالی وڈ اداکار اکشے کمار آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امرتسر میں پیدا ہونے والے اکشے کمار نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم “سوگندھ” سے کیا، کھلاڑی سیریز کے اس سپر ہیرو نے بالی وڈ کی ایک سو پچیس فلموں میں کام کیا۔ اکشے کی کامیاب فلموں میں کھلاڑی، اعتراض، ہیرا پھیری، دھڑکن، نمستے لندن، سنگھ از کنگ، را دی راٹھور شامل ہیں۔

اکشے نے کئی ایوارڈ زاپنے نام کیے، انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور بھارتی سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ رواں سال اکشے کمار کی فلمیں کھلاڑی 26 اور ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ ریلیز ہو چکی ہیں۔ باس، پسٹل، اٹس انٹرٹینمنٹ، گبر اور گٹکا اکشے کمار کی نئی آنے والی فلمیں ہیں۔