خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اب مارشل آرٹ پر فلم بنائیں گے

Akshay Kumar

Akshay Kumar

خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اب مارشل آرٹ پر فلم بنائیں گے۔ ایکشن سے بھرپور فلم میں اکشے کی بنکاک میں لی گئی ٹریننگ کام آئے گی۔ بالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹس کرنے میں کھلاڑی اکشے کمار کو کبھی ڈر نہ لگا ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے اکشے نے کامیڈی بھی کی۔

خطروں سے کھیلنے والے کو پرانے دور کی پھر یاد آگئی۔ جب بالی ووڈ میں آنے سے پہلے اکشے نے بنکاک میں مارشل آرٹ کی ٹریننگ لی تھی۔ یہی ٹریننگ فلموں میں فائٹنگ کرتے وقت خوب کام آئی۔ اکشے کو لڑنا جھگڑنا اور دشمنوں پر حاوی ہونا اچھا لگتا ہے اس لئے اب خود کو سپر اسٹار یا ہیرو کہنے سے زیادہ فائٹر کہلانا زیادہ پسند ہے۔

اس لئے اکشے نے ایسی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں وہ اپنی مارشل آرٹ ٹریننگ کا بھرپو فائدہ اٹھائیں گے۔ فلم کے بارے میں اکشے کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ مارشل آرٹ کو دنیا بھر میں پھیلائیں۔