درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کیطرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کاسون میانی رینج کا دورہ کا اور ائیرڈیفنس مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائلوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ وہ ائیر ڈیفنس کی مشقوں سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

‫تربیت کا اعلیٰ معیار، پیشہ وارانہ صلاحیتیں مشن کی تکمیل کیلیے طرہ امتیاز رہنی چاہیں۔