خطروں کے کھلاڑی نک ولینڈا کی کامیابی کا سفر جاری

Nik-Dalinda

Nik-Dalinda

نیویارک (جیوڈیسک) مشہور امریکی بازی گر” نک ولینڈا” نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کسی حفاظتی بیلٹ کے بغیر شکاگو کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان رسی پر چلنے کامظاہرہ کر کے دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے۔

خطروں کے اصلی کہلاڑی ” نک ولنڈ” نے اپنا کہا پورا کر دکھایا۔ 35 سالہ امریکی جاں باز نے شکاگو کی دو بلند و بالا عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا خواب پورا کر لیا۔ نک نے یہ سنسنی خیز کرتب حفاظتی بیلٹ کے بغیر دو حصوں میں مکمل کیا۔

جس میں پہلے انہوں نے ایک سے دوسری عمارت کا فاصلہ 6 منٹ 52 سیکنڈ میں طے کیا۔ جبکہ کرتب کے دوسرے حصے میں نک نے پانچ سو فٹ اونچائی پر تنی رسی پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر شکاگو دریا کو پار کیا۔

اس کے ساتھ ہی نک ولنڈا نے نے سب زیادہ اونچائی پر بندھی رسی پر چلنے اور سب سے زیادہ اونچائی پہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر چلنے کے عالمی رکارڈ قائم کر دیئے۔ دل دہلا دینا والے اس منظر کو 220 ممالک میں کروڑو افراد نے براہ راست ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ذریعے دیکھا۔