ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں انسانیت کو خطرے سے دوچار کرنے والے ہر نظریئے پر ترکی کا موقف پیش کروں گا۔
صدر نے نیو یارک روانگی سے قبل استنبول ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس کو بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس بار کورونا وبا کے خلاف کوششوں اور حقوق انسانی کے احترام سمیت ماحولیات جیسے موضوعات زیر بحث ہونگے جس کے لیے میں اکیس ستمبر کو خطاب کروں گا اور بنی نوع انسان کو لاحق خطرات پر ترکی کا موقف پیش کروں گا۔
صدر نے کہا کہ اس اجلاس کے حوالےسے عالمی رہنماوں سے ملاقات کا بھی موقع ملے گا جبکہ میں ترک۔امریکن کمیٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے منصفانہ دنیا ممکن ہے نامی پروگرام میں بھِی شرکت کروں گا،پیر کے روز ترکش ہاوس کا افتتاح بھی ہوگا جبکہ میں بعض امریکی نشریایت اداروں سے بھی گفتگو کروں گا۔
یونانی وزیراعظم کریا کوس میوچوتاکیس کے حوالے سے صدر نے کہا کہ ہمیں ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا انتظار ہے انہیں مد نظر رکھتے ہوئے ہی ہمارا پیش قدمی کرنا ممکن ہو سکے گا۔