ریتک روشن ‘می ٹو’ مہم کے تحت سزا کے مستحق ہیں: کنگنا رناوت

Kangana Ranawat

Kangana Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریتک روشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا خواتین کیساتھ رویہ اچھا نہیں ہے، میں کسی کو بھی ریتک روشن کیساتھ کام نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا می ٹو کی جو تحریک بیدار ہوئی ہے اس کے تحت ریتک سزا کے مستحق ہیں۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ ہدایت کار وکاس بہل کے ساتھ جو ہوا اچھا ہوا۔ ہماری انڈسٹری میں اور بھی ایسے بہت برے لوگ موجود ہین جو خواتین کے ساتھ بری طرح پیش آتے ہیں اور ان سے بد سلوکی کرتے ہیں، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں بھی کرتے ہیں ان لوگوں کو سزا ملنی چاہئے۔