دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تین لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ آج مظفرگڑھ ضلع سے گزرے گا۔ انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ اے سی مظفرگڑھ سجاد حسنین نے بتایا کہ تحصیل مظفرگڑھ میں دریائے چناب کے سیلاب سے 92 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
جس کا کل رقبہ 1 لاکھ 70 ہزار 290 ایکڑ ہے۔ متاثرین کے لئے تحصیل بھر میں 11 ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 موبائل میڈیکل وین اور 1 وٹرنری موبائل وین دور دراز کے علاقوں کا مسلسل وزٹ کر رہی ہیں۔