دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان سے گزر رہا ہے

Flood Wave

Flood Wave

ملتان (جیوڈیسک) دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان سے گزر رہا ہے۔ شیرشاہ کے مقام پر ساڑھے 6 لاکھ کیوسک کے ریلا سے سیکڑوں بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ شیرشاہ ریلوے اسٹیشن میں بھی پانی داخل ہونے کے باعث ٹرین سروس معطل ہونے کا خدشہ ہو گیا ہے۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق شیرشاہ بند پر دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سیلابی پانی شیرشاہ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوگیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلو ےٹریک پر 3 سے 4 فٹ پانی جمع ہو گیا اگر پانی کی سطح مزید بڑھی تو ریلوے ٹریفک معطل کر دی جائے گی۔

محکمہ ان ہار کے مطابق شیرشاہ بند پر ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہاہے جبکہ شیرشاہ بند کی مضبوطی کے لیے گزشتہ 40 گھنٹوں سے مرمتی کام جاری ہے۔