گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے قریب دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جس کی وجہ سے ایمرجنسی بند توڑ دیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے جبکہ مرالہ پر اونچے درجہ کا سیلاب ہے۔ گوجرانوالہ کے قریب ہیڈ خانکی پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں سے 9 لاکھ 47 ہزار ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہاہے۔
یہ بڑا سیلابی ریلا آج شام تک گزر جائے گا۔ منڈی بہاالدین کے قریب ہیڈ قادر آباد پر بھی سیلابی پانی کے بہاو اضافہ ہورہاہے۔ جبکہ اس میں کمی کل سے شروع ہوگی۔ قاد رآبا پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 67 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کےت مرالہ ہیڈورکس سے پانی کابڑا ریلہ گزر چکاہے۔ اور پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار کیوسک رکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر دریائے راوی میں جسڑ اور بلوکی پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے۔ جسڑ پر پانی کا بہاو 73 ہزار کیوسک رکارڈ جبکہ بلوکی پر پانی کی آمد 83 ہزار اور اخراج 73 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔