ندی نالوں سمیت گلیوں اور محلوں کی سطح پر تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا نے کی ہدایت
Posted on August 19, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے علاقائی سطح پر تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے انسداد ڈینگی و ملیریا مہم کو کامیاب بنا نے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ڈینگی اور ملیریا سمیت مہلک امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگہی کے لئے مہم چلائی جائے۔
ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے معمول کے مطابق انجام دیا۔
جائیرکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام کی جانب سے درپیش علاقائی مسائل پر شکایات کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے افسران سے کہاکہ وہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔