نہر اپر جہلم جنرل ضیاء الحق روڈ پر خوفناک حادثہ

Accident

Accident

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) نہر اپر جہلم جنرل ضیاء الحق روڈ پر خوفناک حادثہ، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود روڈ کو کلیر نہ کروایا جا سکا، جس کے باعث بھلوال غربی سے ٹریفک متبادل راستہ پر ڈال کر کھول دی گئی جو کسی بھی وقت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موضع بھلوال غربی کے قریب حافظ آباد سے راولپنڈی جانے والہ ٹرک نمبر GLT 4043 اور سرگودہادہ سے اسلام آباد سے آنے والے ٹرک نمبر C3791 رات ایک بجے ٹکرا گیا ، جس سے ٹرک نمبر GLT 4043 روڈ پر قلابازیاں کھا کر پوری سٹرک پر الٹ گیا جس سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔

تاہم انتظامیہ تھانہ سرائے عالم گیر نے بر وقت پہنچ کر متبادل راستے سے ٹریفک کو ڈال دیا جس سے ہجوم عارضی طور پر کم تو ہوگیا مگر متبادل راستہ خطرناک ہونے کے باعث کسی بھی وقت خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہیں۔