دریائے کابل میں سیلاب، پانی نوشہرہ کے نواحی علاقوں میں پہنچ گیا

River Kabul

River Kabul

دریائے کابل میں درمیانی درجے کے سیلاب کے باعث نوشہرہ کے نواحی علاقوں میں پانی پہنچ گیا جس کی وجہ سے درجنوں خاندان نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے۔ چارسدہ اور پشاور کے بعد نوشہرہ میں بھی سیلابی ریلے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی جبکہ کئی دیہات میں پانی داخل ہو گیا جس کے باعث متاثرہ خاندانوں نے اپنے مکانات خالی کر کے قریبی دیہات میں اپنے برشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لے لی۔

حکومت کی جانب سے سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں تاہم انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 2010 کے سیلاب میں بھی نوشہرہ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو ئے تھے۔