دریا سے بھینسیں موڑنے گیا شخص دریا کی لہر وں کی نذر ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نعش دریا سے نکال لی

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل : دریا سے بھینسیں موڑنے گیا شخص دریا کی لہر وں کی نذر ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نعش دریا سے نکال لی تفصیل کے مطابق محرم کاٹھیہ کا رہائشی محمدفاضل ولد عبدالغنی جس کی بھینسیں دریا ئے راوی کے اندر چلی گئی بھینسوں کو دریا سے نکالنے کے لیے دریا کے اندر گیا۔

بھینسوں کو دریا سے نکال دیا لیکن خود دریا کی لہروں کی نذرہوگیا ریسکیو1122نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعدنعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا متوفی محمدفاضل کی ایک سال قبل شادی ہوئی ہے۔