لاہور (جیوڈیسک) محکمہ ماحولیات کے ذرائع کے مطابق لاہور اورا ِس کے گرد و نواح میں قائم چھ ہزار فیکٹریوں میں سے صرف چھتیس فیکٹریوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس موجود ہیں جبکہ باقی فیکٹریوں سے نکلنے والا کیمیکل ملا پانی بنا کسی ٹریٹمنٹ کے دریائے راوی میں پھینکا جا رہا ہے۔
نکاسی آب کے بارہ نالوں کا گندہ پانی بھی راوی کو آلودہ کرنے کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث دریا میں موجود آبی حیات بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔