دریائے راوی میں طغیانی کے باعث کئی دیہات زیر آب اور سیکڑوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب گئی

ُپیر محل : دریائے راوی میں طغیانی کے باعث کئی دیہات زیر آب اور سیکڑوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب گئی، فصلیں تباہ، گھر برباد، کھانے پینے کا سامان ضائع ،لوگ جانیں بچانے کے لئے اونچے ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔متاثرین بچا کچھا سامان، مال، مویشی اور اپنے بچوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔ سیلابی پانی نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سیلاب سے دس سے زیادہ آبادیوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، سیکڑوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب جانے سے کھڑی فصلیں جن میںکپاس، دھان، جوار اور سیلابی پانی کی نذر ہو گئیں جبکہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فرح مسعود کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ وہ فوری طور پرسیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان، راشن، خیمے، ادویات، منرل واٹر اور کمبل ترجیحی بنیادوں پر مہیا کے جا رہے ہیں۔ سیلاب سے فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے جامع سروے شروع کر دیا گیا ہے اس موقع پر اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی، اسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری عدنان ارشاد، اسٹنٹ کمشنر کمالیہ حامد ناصر اسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ بابر رحمان وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔