دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری

River Sindh

River Sindh

دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر سیلابی پانی کا بہا358652 کیوسک ہے جبکہ سکھر میں بھی پانی کی سطح 356554 کیوسک ہے اور کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سکھر بیراج پر سیلابی پانی کی سطح میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے اور پانی تین لاکھ پینسٹھ ہزار کیوسک پانی کا ریلا دریائے سندھ میں سکھر کے مقام سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ آبپاشی پرانے ٹوڑی بند، کے کے بند، قادرپور لوپ بند، نصرت لوپ بند، بیگاری بند، عاقل آگانی بند، علی واھن بند سمیت قریشی بند کے مقام پر بھاری مشنری اور عملے کی مدد سے سیلابی پانی کی جانب سے بند کو پہنچنے والے نقصان پر کام جاری ہے اور محکمہ آبپاشی کے آفسران کے مطابق سندھ میں تمام بندوں کی حفاظت بھرپور طریقے سے کی جارہی ہے تاکہ شہری آبادی کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔