لاہور (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اور دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا، تونسہ اور گڈو کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1242 فٹ ہے جبکہ پانی کی سطح 1212.30 فٹ بلند ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1536 فٹ بلند ہو گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔