آج پانچ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ سکھر بیراج سے گزرے گا۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اولڈ ٹوری بند کا معائنہ کیا اور سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی ہدایت کی۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر شدید طغیانی کے باعث سیلابی پانی کا بہاو پانچ لاکھ ستر ہزار کیوسک تک جا پہنچا۔
دریائے سندھ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ سیلابی ریلہ گھوٹکی، کشمور، کنڈھکوٹ، پنوعاقل، سکھر، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز سمیت دیگر شہروں کے کچے کے علاقوں میں پہلے ہی تباہی مچا چکا ہے۔
اب تک چار سو سے زاہد دیہات زیر آب اور کئی ایکڑ اراضی متاثر ہوئی۔ سیلاب متاثرین کہتے ہیں سیلابی ریلے نے زندگی بھر کی جمع پونجی چھین لی ساٹ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اولڈ ٹوری بند کا معائنہ کیا اور ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی ہدایت کی۔
محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق پرانے ٹوڑی بند ،کے کے بند، قادرپور لوپ بند، نصرت لوپ بند، بیگاری بند، عاقل آگانی بند۔ علی واھن بند سمیت قریشی بند کے مقام پر بھاری مشنری اور عملے کی مدد سے سیلابی پانی سے بند کو پہنچنے والے نقصان پر کام کیا جارہا ہے۔