کالا باغ دریائے سندھ اوردریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ پی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سیلاب کی اطلاع دینے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔ڈی سی او سیالکوٹ کے مطابق سیالکوٹ سے گزرنے والا برساتی نالہ معمو ل کے مطابق بہہ رہاہے جبکہ گزشتہ روز آنے والے سیلاب کے بعد نقصان کا اندازہ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔