نو گوٹھ کے قریب دریائے سندھ کاپانی5 دیہات میں داخل

Flood

Flood

میہڑ (جیوڈیسک) نو گوٹھ کے قریب دریائے سندھ کا پانی 5 دیہات میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دادو مورو پل کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دادومورو پل پر پانی کی سطح 127.4 فٹ ہوگئی ہے۔ ذرائع محکمہ آب پاشی کے مطابق میہڑ، دادو، سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے مزید 22 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔