دریائے سندھ : پانی کی سطح میں اضافہ، حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے کا خطرہ

Sindh River

Sindh River

دریائے سندھ میں پانی کی مسلسل بڑھتی سطح کے باعث سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ کوٹری کے مقام پر سیلاب پیما میٹرز ناکارہ ہونے کے باعث کوٹری کے مقام پرحکام بے فکری مین مبتلا ہیں۔ کوٹری بیراج میں واقع سیلاب کی جانچ کے لئے نصب نظام مکمل طور پر ناکارہ ہے۔

جس سے آنے والے سیلاب کی شدت اور سرکشی کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ کوٹری بیراج میں پانی کا بہا دو لاکھ تیس ہزار کیوسک فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کوٹ مٹھن اور روجھان کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی افراد اور ماہی گیر بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کو خطرناک سیلاب کی صورت میں دیکھ رہے ہیں دوسری جانب بند میٹر کی ریڈنگ کو درست ماننے والے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔