دریائے ستلج میں بھارت مسلسل پانی چھوڑ رہا ہے۔ جس سے سیلاب کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ دریائی علاقے میں سینکڑوں ایکڑ رقبے پر پانی پھیل گیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بارہ فیلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے۔ قصور میں پاک بھارت سرحد کے ساتھ دریائے ستلج میں بھارت پانی چھوڑ رہا ہے۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھتی جا رہی ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد بیالیس ہزار کیوسک فٹ سے زیادہ ہو گئی۔ گنڈا پور میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔ جہاں پانی کا بہا پچاس ہزار کیوسک سے زائد ہے۔
دریا کی سطح انیس فٹ تک پہنچ گئی۔ قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سیلاب کے باعث ڈاون اسٹریم ستلج کے علاقوں کوٹھی فتح محمد ، باقر کے، کنگن پور، پاک پتن اور بہاولپور میں سیکڑوں چھوٹے بڑے علاقوں میں فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔