سوات (جیوڈیسک) دریائے سوات میں پانی کے تیزبہاو کے باعث گذشتہ ماہ ایوب برج کا ایک حصہ بھی پانی کی نذر ہو چکا ہے۔ برج کوٹریفک کیلئے بند ہوتے ہی سوات کے عوام کیلئے مشکلات اور مصیبتوں کے راستے کھل گئے۔
گر می میں اضافے اور بالائی علاقوں میں گلیشئرز پگھلنے کے بعد دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہوتے ہی بے قابو دریا نے دریا کے کنارے آباد عمارتوں کو نشانہ بنا لیا۔ ایوب برج، مینگورہ شہر کو تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ کی ساتھ ملانے والا اسٹیل سے بنا ایو ب پل کو نقصان پہنچا جس کے بعد اس اہم پل کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔