نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ د ریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ کالام روڈ کا کچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ گیا، کالام بازار جانے والی سڑک بند ہو گئی ہے۔ پشاور فلڈسیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کاسیلاب ہے اور کالام روڈکا کچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ گیا ہے۔
کالام بازار جانے والی سڑک بند ہو گئی ہے۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظرپولیس لائن مینگورہ سے ضروری سامان اور گاڑیاں محفوظ مقامات منتقل کردی گئی ہیں۔ ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پراونچے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے کابل میں ادیزئی کے مقام درمیانے درجے اور دریائے سوات میں امان درہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے گزرنے والے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔