ریاض (جیوڈیسک) سعودی مفتی شیخ صالح الفوزان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسےغیرشرعی قرار دے دیا۔
جمعے کو سعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر بوفے کے خلاف فتوی جاری کرتے ہوئے کہاکہ کھانے کی مقدارکا تعین کیے بغیر پیسے دے کر جتنا چاہے کھاناغیر اسلامی ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں، فتوے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے کہاکہ بوفے کے تمام معاملات 2 فریقین پرواضح ہیں اور شرکا باعث نہیں۔
پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس فتوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مفتی صالح الفیضان کے فتوے نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے جبکہ فتوے کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے پر تنقید میں مصروف ہیں۔