کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایران کی جانب سے قابل نفرت سرگرمیوں کیلئے اضافی فنڈز مختص کرنے کی صورت جوہری توانائی کے حصول کے سعودی عرب کے اعلان پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کا کہنا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے۔
جو اتحاد کا درس ہی نہیں دیتا بلکہ توحید و وحدت کا طالب بھی ہے اور جو اسلامی وحدت کے دائرے میں خود کو داخل نہیں کرتا وہ توحید سے خود کو دور کرلیتا ہے اسلئے اسلامی ممالک کیلئے ضروری ہے۔
وہ مسلکی و فروعی اختلافات کے باعث اسلام کے وحدتی تقاضوں کو فراموش کرکے شیطانی انتشار و نفاق کے ذریعے مسلم ممالک کی تذلیل و تکالیف کے اسباب پیدا کرنے کی بجائے باہمی احترام و یگانگت سے اسلام اور مسلمانوں و اسلامی ریاستوں کیخلاف کی جانے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنائیں کیونکہ ریاض و تہران باہمی اخوت میں بندھ جائیں۔
باہم مل کر سامراجی کرائے کے غنڈوں داعش و دیگر شدت پسندوں کا صفایا کرکے یمن اور شام کو بھی تباہی و بربادی سے بچا سکتے ہیں اور پاکستان و افغانستان کا مستقبل بھی محفوظ بناسکتے ہیں۔