ریاض (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے مشرقی وسطی میں قائم امن کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔