ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) فن کی بلندیوں کو وہی پہنچتا ہے جس کے اندر عاجزی ہو، محنت، لگن، جستجو کی تمنا کسی بھی فنکار کو بام عروج پر پہنچاتی ہے، مسلسل ریاضت نے میرے فن میں نکھار پیدا کیا، راحت فتح علی خان میرے روحانی استاد ہیں ان سے متاثر ہوکر کم عمری میں اس فن کی جانب راغب ہوا، نیم کلاسیکل منجھے ہوئے استاد ارشد راہی سے سیکھی،محنت اور ٹیلنٹ کے بل بوتے پر آگے بڑھنا چاہتا ہوں ،بائیس سال ریاضت کے بعد باقائدہ فیلڈ میں آیا، فوک ، کلاسیکل ، نیم کلاسیکل،غزل گیت اور بھنگڑا سب پر دسترس حاصل ہے،گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،عوام کی پذیرائی نے میرے شوق اور فن کو مزید دوام بخشا، مداحوں کی فرمائس پر ہفتہ میں تین روز اکوا فن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہوں ، میوزک اکیڈمی بنانے کا مقصد بھی ریاضت پر توجہ دینا ہے ، نوجوان پہلے تعلیم پر توجہ دیں، ان خیالات کا اظہار واہ کینٹ کے ابھرتے ہوئے گلوکار جنہوں نے تھوڑے عرصے میں شہرت حاصل کی ،فراز علی خان نے میڈیا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا،فراز علی خان جن کے اب تک درجنوں شاگرد بھی ہیں کا کہنا تھا کہ میں نے کم عمری میں گلوکاری شروع کی۔
بائیس سال اسکی ریاضت کرتا رہا ، جبکہ نیم کلاسیکل کی بابت انھوں نے بتایا کہ اٹک میں کلاسیکل کے بے تاج بادشاہ ، اور منجھے ہوئے استاد ارشد راہی سے نیم کلاسیکل سیکھا ،ابھی بھی اپنے فن کا مزید جلا بخشنے کے لئے روزانہ دس سے بارہ گھنٹے ریاضت کرتا ہوں،انکا کہنا تھا شہرت اللہ کی دین ہے انسان کو کبھی مقام ملنے پر مغرور نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ جب تک انسان کے اندر عاجزی نہیں ہوگی وہ کامیاب انسان نہیں بن سکتا،فراز علی خان نے کہا کہ دراصل استاد وں کی مار ہی فنکار کو مقام دلاتی ہے،اس فن کو آگے بڑھانے اور اسے دوسروں میں منتقل کرنا کا جذبہ رکھتا ہوں ، اسی ضمن میں میں نے کچھ عرصہ قبل نواب آباد ج ٹی روڈ نذد سیف اللہ ہوٹل اپنی ایک میوزک اکیڈمی بنائی ہے جہاں لوگ ا سفن کو سیکھنے آتے ہیں جبکہ روزانہ اکیڈمی میں میوزک کلاسز بھی ہوتی ہیں اور ریاضت کا عمل بھی جاری رہتا ہے،انکا کہنا تھا کہ یہاں زیادی فوک کا رجحان ہے لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں ، تاہم اب تک ہزاروں تقاریب ، اور پروگرامو ں میں لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق فوک ، گیت ، غزل ، کلاسیکل ، نیم کلاسیکل ، بھنگڑا تمام آئٹمز پیش کرتا ہوں،انکا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی گیت آپ ڈوب کر گائیں گے سر میں نکھار پیدا ہوگا،اپنے استاد جنہوں نے فراز علی خان کو نیم کلاسیکل سیکھایا کی بابت انھوں نے بتایا کہ ارشد راہی اٹک کے رہنے والے ہیںکلاسیکل سنگر بھی ہیںاٹک میں قائم میوزک اکیڈمی میں ملک بھر سے لوگ ان سے سیکھنے آتے ہیںاب تک ہزاروں شاگرد تیار کرچکے ہیں،مجھے بھی فخر ہے کہ میرے کلاسیکل کے استاد ارشد راہی ہیں ، جنہوں نے مجھے تمام رموز سیکھائے ان کی محنت کی بدولت آج معاشرہ میں میرا ایک مقام ہے ،انھو ں نے کاہ کہ راحت فتح علی خان میرے روحانی استاد ہیں ، فراز کا کہنا تھا کہ اصل پروموشن عوام کی پذیرائی ہے،میں خوش نصیب ہوں کہ میرے ہزاروں مدحا ہیں،جو مجھے سننا پسند کرتے ہیں ، انہی لوگوں کی وجہ سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038