اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد رمشا مسیح کیس کے مرکزی ملزم خالد جدون کو بری کر دیا گیا۔ کیس کے چھ گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ہیں۔ رمشا مسیح کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا جواد عباس نے کی، حکومت کی طرف سے پراسیکیوٹر عدنان رندھاوا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
اور عدالت کو بتایا کہ رمشا مسیح کیس میں خالد جدون کے خلاف آٹھ گواہوں میں سے چھ گواہ منحرف ہو گئے ہیں جس کے بعد عدالت نے گواہ منحرف ہونے اور عدم ثبوت کی بنا پر خالد جدون چشتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔