حاصل پور (سید مبارک علی شمسی سے) شہریوں ملک سعید چننڑ ، ملک محمد فاروق عاصم غوری، حاجی ارشاد خان عباسی، ملک ندیم حیدر، ملک ساجد چننڑ، ڈاکٹر غضنفر عباس اسدی ، سید مبارک علی شمسی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عبدالوحید خان ایند کمپنی نے حاصل پور سے منظور آباد تک دورویہ روڈ کی تعمیر اور نہر بہاول کینال پر پل کی تعمیر کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔
روڈ کی تعمیر میں ٹھیکدار اور تمام عملہ ملی بھگت کر کے ناقص میٹریل استعمال کر رہا ہے۔ اور خصوصاََ R.D(2907+20) سے لے کر پٹرولنگ چوکی تک اسفالٹ بیس کورس کی موٹائی کم ہے اور کہیں برابر ہے ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ قومی شاہراء کی تعمیرات میں غیر معیاری ناقص اور اولڈ میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے۔
سڑک کی تعمیر میں سب سے پہلی جو لیئر ، سب گرید پر ڈالی جاتی ہے وہ پرانے روڈ کو ڈس منییٹل کر کے حاصل پور ہونے والے میٹریل کی ہوتی ہے تاہم روڈ کی بنیادی تہہ ہی غیرمعیاری میٹریل کی ہے جس سے آئندہ چند سالوں میں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔ اسی طرح روڈ کے شولڈرز جبکہ بعض مقامات پر اسکی موٹائی ایک سے ڈیرھ انچ ہے جس سے ٹھیکدار اور محکمہ ہائی وے بہاولپور وغیرہ کی کرپشن کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری قومی شاہراء ٹھیک نہ کی گئی اور ناقص میٹریل کا استعمال جاری رہا تو ہم کمشنر آفس بہاولپور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور ہم چپ نہیں رہیں گے اس کے لیئیہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ موقف لینے ر وحید اینڈ کمپنی کے سائیڈ انچارج کاشف خان نے کہا کہ آپ کتنے دنوں سے ہاتھ پائوں مار رہے ہو آپکو پتہ چل جانا چاہیئے کہ ہم کتنے با اثر ہیں۔
جب SDO پرونشل ہائی وے بہاولپور ،DCO بہاولپور اور وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواستیں گزاری ہیں ۔ جب تک ان پر عمل درآمد ہو گا روڈ مکمل ہو چکا ہو گا۔ شہری جتنا مرضی وویلا کر لیں ہم انکوائری کی طلبی کے لیئے نوٹس اس وقت وصول کریں گے جب روڈ مکمل ہو جائے گا۔ بعد میں کون دیکھتا ہے۔ کون پوچھتا ہے۔