کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ڈرائنگ روم شاہراہ فیصل سے سوائے قومی پر چم کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت ہر قسم کے پرچم اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ گرین بیلٹ اور فٹ پاتھوں پرخوبصورت رنگ و روغن کیا جائے گا۔
وہ سر سبز کراچی، پر امن کراچی کی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں ڈائریکٹر میڈیا لوکل گور نمنٹ روبینہ آصف، ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی طاہر درانی، نیشنل انوائرمنٹ فورم کے سر براہ نعیم قریشی اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ سرسبز کراچی، پر امن کراچی پر وگرام کے تحت شہر میں لگائے جانے والے3 لاکھ پودوں کے منصوبے میں پھلدار پودوں کو بھی شامل کیا جا ئے گا، مختلف مقامات پر پھولوں اور کچن گارڈن کے پو دے بھی لگائے جا ئیں گے۔