مہمند ایجنسی : ہم نحقی ٹو ناوگئی روڈ کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر زر خان صافی کے مشکور ہیں۔ جنہوں نے وفاقی حکومت کے سامنے یہ اہم مسلہ رکھ دیا اور روڈ کی تعمیر کے لئے سالانہ قومی بجٹ میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے۔روڈ کی تکمیل نو کے لئے وفاقی بجٹ میں فنڈ مختص کرنے پر قوم حاجی زر خان کی کوششوں کو سراہتی ہیں اور اُن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار تحصیل حلیمزئے کمالی ،غازی بیگ، آٹو خیل ، قنداری، مسعود، گربز، شنواری، ساگی اور ناوگئی کے عوام نے رابطہ کرنے پر بتایا۔ بات چیت کرتے ہوئے ملک غلام نبی، روشن ضمیر، ثمر خان اٹوخیل، روح الامین شینواری، خان ساگیوال، حاجی کشمیر، عبدالوہاب صافی اور ریحان صافی نے کہا نحقی ٹو ناوگئی مین روڈ پر بین القوامی فنڈزسے تعمیر نو کا کام جاری تھا۔
مگر گزشتہ سال کام بند کردیا گیا اور علاقے کی عوام کو نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ علاقے کی مکین کہتے ہیںکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر حاجی زر خان صافی کی انتھک محنت، جدوجہد اور وفاقی حکومت کے ساتھ کامیاب گفت و شنید کرکے سالانہ بجٹ میں روڈ کی تعمیر نو کے لئے رقم مختص کی گئی۔
مذکورہ افراد کا کہنا تھا کہ ہم حاجی زر خان صافی کی کاوشوں پر ہم انہیں حراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کیونکہ اُنھوں نے قوم کی آواز اور مطالبہ وفاقی حکومت تک پہنچایا۔