اسلام آباد (جیوڈیسک) روڈ سیفٹی معلومات پر مشتمل مضا مین پر ائمری اور میڑک کے نصاب میں لازمی مضا مین کے طور پر شامل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں چاروں صوبائی حکومتوں نے اسکی منظوری دے دی ہے مو ٹروے پولیس نے صوبائی حکو متوں سے نصاب تعلیم میں ٹریفک قو انین اور روڈ سیفٹی معلومات کو حصہ بنوانے کی سفارش کی تھی جو صوبائی حکومتوں نے مان لی انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے یہ توقع ظاہر کی ہے۔
بچوں اور نوجوانوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے تصور سے آگاہی بہت مفید ثابت ہو گی اور اسکے انتہائی مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ تمام ترقی یافتہ ملکوں میں روڈ سیفٹی کا مضمون سکولوں کے نصاب میں شامل ہے۔