اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کی کرپشن نہیں بھولیں گے ، دو ہزار اٹھارہ میں حکومت بنانا تو دور کی بات ہے پہلے پاناما پر تو جواب دو ۔ جمہوریت میں وزیراعظم عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا سی پیک کے خلاف کوئی بھی نہیں ہے ، چوری چھپانے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ سی پیک کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہنے والے 2 نومبر کو ہمارے ساتھ ہوں گے۔