ڈنگہ : ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے موضع جوڑا میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑکیں، سکول، کالجز اور آپ کے ٹیکسز کے فنڈز سے تعمیر کراتے ہیں اور آپ کے بنیادی حقوق ہیں، ان میں کوتاہی برتنے والے کرپشن کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جہاں پر غیر معیاری کام دیکھیں مجھے آگاہ کریں ، ٹھیکیدار ان اور محکمہ کے ذمہ داران جیل بھیجوں گا۔
آپ کے لیے یہ سب سے اچھی اور فخر کی بات ہے کہ میاں طارق محمود ایم پی اے نے آج تک مجھ سے ذاتی کام نہیں مانگا ، آپ کی سڑکیں ، سکول ، ہسپتال کی بہتری مانگی ، میاں طارق محمود نے آج تک کسی ٹھیکیدار کی سفارش تک نہیں کی ، ہمیشہ معیاری کام مانگا ، یہی وجہ ہے کہ جتنی مقبولیت اور عوامی پزیرائی میںنے اُن کے جلسوں ، اکٹھوں میں دیکھتا ہوں ، اتنی شدت کی گرمی میں کسی دوسرے سیاستدانوں کے اکٹھ میں اتنی پذیرائی نہیں دیکھی اور عوام الناس اور حلقہ میں حکومت پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے کاموں پر پوری طرح مطمئن ہے ، سابقہ ماضی میں حکومتوں کو کرپشن کا ناسور کھا گیا۔
آپ کا بیدار مغز نمائندہ ضلع گجرات میں صف اول میں میاں طارق محمود کی صورت میں کھڑا ہے ، اور اُنہیں یہ بھی اعزاز ہے کہ اُنہوں نے بین الاقوامی سطح پر کامن ویلتھ میں آپ کا اور آپ کے صوبہ اور ملک کا نام روشن کیا اور جو ہمارا ملک کو دہشت گرد کہتے تھے اُنہیں باور کرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنی ذاتی محنت اور کاوش سے انٹرنیشنل کانفرنس ملک میں منظور کرا لی ، میں جوڑا کو سپورٹس گرائونڈ ، بازار تا گرلز سکول ، جوڑا تا سڑک ، درس کا راستہ اور دیگر ترقیاتی کاموں کی منظوری کا اعلان کرتا ہوں۔