شاہراہوں اور سروس روڈز سے مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے۔عبدالراشد خان

کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلع میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے عمل کو موثر بنا نے کے ساتھ کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچراجلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریںایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خا ن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے عمل کو تیز کیا جائے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو فعال کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر زونز کے محکمہ جاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا کر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکار ہ دلایا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ گلیوں ،محلوں اور شراہوں پر کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا نے کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan